BBC Urdu TV

تھانہ سٹی پولیس چکوال نے ماہ نومبر 2021 میں ڈکیتی، چوری، منشیات، نقب زنی و اسلحہ

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر وقار عظیم SDPO صدر سرکل چکوال کی تھانہ سٹی چکوال میں پریس کانفرنس

تھانہ سٹی پولیس چکوال نے ماہ نومبر 2021 میں ڈکیتی، چوری، منشیات، نقب زنی و اسلحہ کے 26 ملزم گرفتار کئے

چکوال پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور انشاء اللہ کامیابیاں بھی مل رہیہیں اس موقع پر وقاص منظور ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال بھی موجود تھے جنہوں نے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے چکوال شہر سمیت کلرکہار، چوآسیدن شاہ اور ضلع جہلم میں بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے

اسکے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 16 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے

نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے،15 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی،ناجائز اسلحہ کے 4 ملزم گرفتار کئے گئے،پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم کے تحت بھکاریوں کیخلاف 8 مقدمات درج کئے گئے جبکہ تھانہ سٹی کی حدود میں عارضی رہائش پذیر 265 افراد کا اندراج کیا گیا

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر SHO سٹی چکوال اور تمام ٹیم ممبران کو شاباش دی ہے اور ھدایات جاری کی ہیں کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائیاں جاری رکھی جائینگی

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version