ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کا ایکشن، ون ویلنگ اور غفلت سے موٹرسائیکل چلانے والا ملزم گرفتار
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہراہِ عام پر غفلت، لاپرواہی اور ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا تھا بلکہ دیگر راہگیروں کی جان و مال کو بھی شدید خطرہ لاحق تھا۔ پولیس نے موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل قبضے میں لے لی اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
شہر کی سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس والدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسے خطرناک شوق سے باز رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو۔
