*تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاٶن, محلہ کاٸرہ لالہ موسی میں شہری کے گھر چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار*
*مال مسروقہ ٹیبلٹ مالیتی2لاکھ اور طلاٸی بالیاں برآمد*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاءباجوہ نے ضلع بھرمیں چوری ,ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ تھانہ سٹی لالہ موسی حسن زبیر Si نے اپنی پولیس ٹیم محمد ذاہد Asi دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ چند روز قبل محلہ کاٸرہ لالہ موسی میں حمزہ افضل نامی شہری کے گھر پر ہونے والی چوری کی واردات جدید ٹیکنالوجی اور تمام تروساٸل بروۓکار لا کر چند دنوں میں ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ ایک عدد ٹیبلٹ مالیتی 2لاکھ روپے اور بالیاں برآمدکرلیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت مطیع اللہ اور سلیمان حال مقیم محلہ کاٸرہ کےنام سے ہوٸی۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
