BBC Urdu TV

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 05 جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار

*تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 05 جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار۔جوئے پر لگی رقم 10 ہزار روپے،2عدد موبائل اور تاش کے پتے برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کا جواریوں کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن۔۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو انٹیلیجنس بیس پر خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ تھانہ میں بدنام زمانہ جواری عمران عرف مانا ریڑھا اور کچھ نامعلوم افراد گلی بھٹی سٹریٹ میں شارع عام پر بیٹھ کر شرط لگا کر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جس پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ محمد احسان سب انسپکٹر اور شبیر حسین سب انسپکٹر اور دیگر پولیس افسران ملازمان پر مشتمل پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی سے فوری ریڈ کرکے 05 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔اور جوا پر لگی ہوئی بھاری رقم 10ہزار تین سو روپے 2 عدس موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکرلیے۔
گرفتار ملزمان میں 1محمد عادل،2محمد اسرار،3 سمیع اللہ،4طالب حسین، 5سفیان علی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آگاز کر دیا گیا ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کاروائیاں کرکے معاشرے کو کرائم فری بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جائیں گی۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ

Exit mobile version