*تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آتش بازی برآمد کرلیا آتش بازی کا سامان شب برات کے سلسلہ میں فروخت کیا جانا تھا۔گرفتار ملزم کا انکشاف*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران خفیہ انفارمیشن بیسسز آپریشن کرکے ملزم آفاق ولد عبدالحمید ساکن نظام پورہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آتش بازی برآمد کرلیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے سامان آتش بازی شب برات کے سلسلہ میں فروخت کرنا تھا۔
یہ کھیل نہیں، قانون شکنی ہے!
آتش بازی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
— ڈی پی او گجرات
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے
