پولیس تھانہ سوہاوہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار
سوھاوہ : تھانہ سوھاوہ کی منشیات فروشوں کیخلاف دو بڑی کاروائیاں پہلی کاروائی اے ایس آئی راجہ بابر منہاس نے کی انھوں نے دوران گشت و پڑتال ملزم منشیات فروش عمران حسین ولد پیراں داد ساکن فیم کسر تحصیل و ضلع چکوال سے گَردہ چرس 2360 گرام برآمد کر کے مقدمہ نمبر 8 زیردفعہ (نائن سی )درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔جبکہ دوسری کاروائی میں اے ایس آئی امجد فاروق پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس اور تھانہ سوھاوہ کے سب انسپکٹر نذیر چیمہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ھوۓ ملزم عادی منشیات فروش کامران نذیر ولد محمد رفیق قوم کمہار ساکن دولتالہ کو دوران گشت و پڑتال مشکوک جان کر دوران تلاشی چرس 1350 گرام برآمد کر کے مقدمہ نمبر 9 زیردفعہ (نائن سی) درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ھے۔اھل علاقہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پولیس تھانہ سوہاوہ کو خراج تحسین پیش کیا
سوھاوہ : (مشرف کیانی)
