BBC Urdu TV

تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا میں انہوں نے تھانہ میں آنے والے

سوہاوہ : آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ڈی ایس پی سوہاوہ اقبال حسین کاظمی نے پولیس تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا میں انہوں نے تھانہ میں آنے والے درجنوں سائلین کو سنا اور موقعہ پر احکامات جاری کیے

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر پولیس تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس تھانہ سوہاوہ میں درجنوں سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے اور جس پر ڈی ایس پی سوہاوہ نے تمام سائلین کی درخواستیں پر فریقین کو سنا اور موقع پر ہدایات جاری کیں آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کی موجودگی میں سرکل انچارج کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا اس کھلی کچہری سے ڈی ایس پی سوہاوہ اقبال حسین کاظمی نے کہا کہ انصاف کے فوری حصول کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جا سکے گا ڈی ایس پی اقبال حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں اکثریت اراضی کے تنازعات دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں اگر دونوں فریقین کو آپس میں آمنے سامنے بیٹھا کر سنا جائے تو یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں اس سلسلہ میں آج پولیس تھانہ سوہاوہ میں سنی گئی درخواستوں میں متعدد درخواستوں میں فریقین نے جرگوں میں متفقہ فیصلہ کرنے کی حامی بھری ہے جس سے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے ہیں

Exit mobile version