BBC Urdu TV

تھانہ سوہاوہ، تھانہ صدر اور تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کاروائی جواء کھیلتے قمار باز رنگے ہاتھوں

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

تھانہ سوہاوہ، تھانہ صدر اور تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کاروائی جواء کھیلتے قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
1۔انسپکٹر عرفان جیلانی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر طارق محمود اور ان کی ٹیم نے سلیم مارکیٹ UBL بنک کی چھت پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 7 قمار بازوں کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا.ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 62 ہزار 300 روپے، 8 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

2۔سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں سب انسپکٹر مسعود احمد اور ان کی ٹیم نے عوامی ہوٹل نزر بوستان پلازہ جہلم پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 6 قمار بازوں کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 14 ہزار روپے، 6 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

3۔سب انسپکٹر محمد نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی سربراہی میں سب انسپکٹر عبد الرحمٰن اور ان کی ٹیم نے آٹو سپیئر پارٹس اسلام گنج کھیوڑہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 1 قمار باز کو گرفتار کر لیا ملزم پرچی جواء بذریعہ موبائل فون کھیل رہا تھا جس کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 28 ہزار روپے اور آلاتِ قمار بازی موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version