BBC Urdu TV

تھانہ رحمانیہ پولیس نے 2رکنی حسن عرف حسنا ڈکیت گینگ گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں مال مسروقہ

*تھانہ رحمانیہ پولیس نے 2رکنی حسن عرف حسنا ڈکیت گینگ گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں مال مسروقہ برآمد کرلیا*

*نقدی رقم 4لاکھ روپے ،6عدد موٹرسائیکلیں،7عدد قیمتی موبائل فون، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ4 عددپسٹل30بور برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی تھانہ رحمانیہ پولیس کا چوروں ڈکیتوں کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن۔۔
علاقہ تھانہ رحمانیہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ عابد حسین Si اور دیگر پولیس افسران ملازمان پر مشتمل پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں۔
جنہوں نے انتہائی محنت،جانفشانی،پیشہ وارانہ حکمت عملی اور انٹیلیجنس بیسز پر دو رکنی حسن عرف حسنا ایکٹو ڈکیت گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش 15 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم 4لاکھ روپے ،6عدد موٹرسائیکلیں،7عدد قیمتی موبائل فون، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ 4 عددپسٹل30بور برآمد کرلیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ شہریوں کو اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

*شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے علاقے کے امن کو بحال رکھا جائے گا۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ*

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔

Exit mobile version