BBC Urdu TV

تھانہ رحمانیہ پولیس نے اغواء برائےتاوان،اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی مجرم اشتہاری

تھانہ رحمانیہ پولیس نے اغواء برائےتاوان،اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی مجرم اشتہاری کو ناجائزاسلحہ پسٹل30بورسمیت گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی پولیس سرکل لالہ موسیٰ کاسنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر صغیر حسین اور انکی پولیس ٹیم نے اغواء برائے تاوان اورڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری کوگرفتارکرکےاسکےقبضہ سےپسٹل30برآمدکرلیا۔ملزم کی شناخت حبیب منظور ولد منظور حسین سکنہ بسنت پورہ ضلع سیالکوٹ کے نام سے ہوئی۔گرفتار مجرمان اشتہاری مختلف اضلاع میں اغواء برائے تاوان اورڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار مجرم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version