تھانہ دینہ پولیس کی شاندارکاروائی 14 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دینہ کی حدود میں مسمات سلطانہ کوثر ساکن اعظم ٹاؤن دینہ نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے محمد اویس رضا ولد تبسم شہزاد بعمر 14/15 سال جو سبزی منڈی میں مزدوری کرتا ہے کو مورخہ 22_4_12 کی رات ملزم خاور عباس ولد شجاعت حسین ساکن ہڈالہ سیداں نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ڈی پی او صدر راجہ زاہد نعیم اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کو ہدایت کی کہ بدفعلی کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جس پر سب انسپکٹر فیصل ندیم SHO تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید سائنٹیفک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزم خاور عباس ولد شجاعت حسین کو ٹریس کر کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے SHO تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور مزید کہا کہ غیر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
جہلم پولیس بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈی پی او جہلم
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف جہلم
