BBC Urdu TV

تھانہ دینہ پولیس کی بڑی کاروائی 19 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تھانہ دینہ پولیس کی بڑی کاروائی 19 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
سب انسپکٹر یاسر ربانی ایس ایچ او تھانہ دینہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر قمر سلطان اور ان کی ٹیم نے پاکستان چوک دینہ سٹی ٹیسٹی ہوٹل پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 19 قمار بازوں کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے کل رقم 26 ہزار 400 روپے، 13 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version