BBC Urdu TV

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے چوری شدہ 02 عدد موٹر سائیکلز

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل شہباز ہنجرا کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور نقب زنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث امبر گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان گرفتار،واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ ،نقدی،مال مسروقہ اور موبائل فونز برآمد

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے چوری شدہ 02 عدد موٹر سائیکلز،وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ رائفل 44 بور معہ ایمونیشن،01 عدد چوری شدہ موٹر،04 عدد موبائل فونز مالیتی 80 ہزار روپے اور نقدی 04 لاکھ 57 ہزار روپے برآمد کر لی گی،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی شاباش

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version