شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم عمل
تھانہ جلالپور شریف کی کاروائی کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار
جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دیوان پور علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں (ت) نامی کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ کے رپورٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل اور سب انسپکٹر محمد اعظم SHOتھانہ جلالپور شریف کو ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا۔ جس پر بچی کے والد سید امتیاز علی کی مدعیت میں *مقدمہ 42 مورخہ 2021-02-22بجرم 376/377B/452ت پ تھانہ جلالپور شریف* درج رجسٹر کر کے مقدمہ ہذا کی تفتیش کا آغاز کیا۔ جس پر سب انسپکٹر محمد اشفاق تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم محمد زیبر (تندوروالا) ساکن دیوان پور کو 24گھنٹے میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم پابند سلاسل، مزید تفتیش جاری
عوامی و سماجی حلقوں نے دسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
