تھانہ جلالپورشریف میں ٹاوُٹ مافیاں کا داخلہ SHOاللہ دتہ نے مکمل طور پر بند کردیا
تھانہ جلالپورشریف میں میرٹ پے آئے ھوئے سائلین کی درخواستوں پر مقدمات درج کیے جانے لگے سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے SHOتھانہ جلالپورشریف نے ان خیالات کا اظہار عمران حیدرببلی سے گفتگوکرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں اور شریف شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ان کی توقعات پر پورا اتر۔نے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہیے ہیں جس عوام جلد مثبت تبدیلی محصوص کریں گے اس عزم کا اظہار کہ موثرپولیس گشت سے منشیات فروش چوروں اور ڈاکووُں کا مستقل طور پر قلع قمح یقینی بناکر مثالی امن و امان قائم کیا جائے گا مزید کہا کہ شہری کریمنیلز کی اطلاع دیں فوری کاروائی ھوگی اور کسی بھی مسلہ کے حل کے لیے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جائے انشااللہ سائل کو میرٹ پرفوری شنوائی ھوگئ کسی بھی وقوعہ پراندراج مقدمہ میں ٹال مٹول کی بجائے فوری کاروائی پر ترجیج دی جائے گی تاکہ پولیس کا مورال بلند ھونے کے ساتھ ساتھ عوام سے اعتماد کا رشتہ بھی بھال رہے اس موقع پر ہیڈ محرر غلام مجتبیٰ ۔نائب محرر شیخ بلال کے علاوہ تھانہ جلالپورشریف پوری ٹیم بھی موجود تھی۔
رپورٹ :عمران حیدرببلی۔
