BBC Urdu TV

تھانہ باھتر ضلع اٹک کے تفتیشی افسر اے ایس آئی راجہ بابر منہاس کی کاروائی موٹر سائیکل

تھانہ باھتر ضلع اٹک کے تفتیشی افسر اے ایس آئی راجہ بابر منہاس کی کاروائی موٹر سائیکل پر ڈپٹی کمشنر افس اٹک کی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر منشیات فروخت کرنے والے ملزم نزاکت علی عرف نازک کو چرس سمیت رنگے ھاتھوں گرفتار کر لیا۔

راجہ بابر منہاس نے تفتیش کے دائرہ کو وسیع کرتے ھوئے ملزم سے موٹر سائیکل کے کاغذات ،اور نمبر پلیٹ کی بابت دریافت کیا تو انکشاف ھوا کہ نہ صرف ملزم کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات موجود نہ ھیں بلکہ ملزم کا ڈپٹی کمشنر آفس اٹک سے بھی دور تک کوئی تعلق واسطہ نہ ھے۔جس پر ملزم کیخلاف جعلسازی کی دفعات 420/468/471 کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واضح رھے کہ راجہ بابر منہاس کچھ عرصہ قبل جہلم پولیس کے تھانہ سوھاوہ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ھیں ۔جہاں انھوں نے سوھاوہ میں منشیات فروشوں کیخلاف بے شمار کاروائیاں کر کے منشیات فروشوں کا مکمل طور پر قلع قمع کر دیا تھا۔ تحصیل سوھاوہ کے عوامی و سماجی عمائدین راجہ بابر منہاس کی بے پایاں خدمات کو آج بھی بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version