BBC Urdu TV

تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ¡¡ پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو24 گھنٹے میں آلہ قتل سمیت

*بے دردی سے قتل کیے جانے والے نوجوان کے قتل کا معمہ حل*

*تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ¡¡ پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو24 گھنٹے میں آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ۔*

تفصیلات کے مطابق مورخہ30 دسمبر2025 کو بوقت 8:30 بجیدن گجرات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز ¡¡ کے نواحی گاؤں دتیوال میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئ۔جائے وقوعہ پر PFSA ٹیم,کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکھٹے کیے گئے۔مقتول کی شناخت محمد ندیم ولدمحمد شملہ بعمر25سال ساکن ضلع راجن پور کے نام سے ہوئی جو کہ عرصہ 7/8 سال سے دیہہ دتیوال میں رہائش پذیر تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا۔مقتول کے بھائی محمد شفیق کی مدعیت میں فوری طور پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کروایا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مقتول کو تیز دھار آلہ سے انتہائی بےدردی کے ساتھ قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی جانب سے قتل کی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے لیے24 گھنٹے کا ٹاسک دیا گیا۔ایس پی انویسٹِگیشن مہر محمد ریاض کی سربراہی میں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز ¡¡ احسان لطیف Si نے دیگرپولیس ٹیموں کے ہمراہ وقوعہ کے فوری بعد مختلف مقامات پر ناکہ بندی کروا دی تاکہ ملزمان فرار نہ ہو سکیں۔پولیس نے انتہائی محنت،جانفشانی سے چند گھنٹوں کےقلیل وقت میں جدید سائنس ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان 1 ارمان بٹ ولد مرتضٰی 2 اسداللہ ولد سیف اللہ سکنائے دتیوال کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول محمد ندیم کے ساتھ ایک روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس رنج کی بنا پر ہم نے مقتول محمد ندیم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔اور قتل کے روز مقتول کو بہانے سے گھر سے بلا کر لائے اور برچھی کا وار کرکے قتل کردیا۔

"نوجوان کو بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی”۔ *ڈی پی او گجرات*

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Exit mobile version