تھائی لینڈ میں سکول بس میں خوفناک آتشزدگی نے کئی جانیں لے لیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بس میں آگ لگنے سے سکول کے 23 بچوں سمیت 25 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے، بینکاک کے مضافات میں پرائمری سکول کے بچے پکنک سے بس پر واپس جا رہے تھے۔
بس میں آگ لگنے کی وجہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کو قرار دیا گیا ہے، حکام نے واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بس میں کل 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 اساتذہ شامل تھے۔
