BBC Urdu TV

تھائی لینڈ: بس حادثے میں 14 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی

تھائی لینڈ: بس حادثے میں 14 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی۔

زخمی ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ریسکیو حکام

بنکاک(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مغربی تھائی لینڈ میں خوفناک بس حادثے نے چودہ افراد کی جان لے لی،جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بس بیقابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔حادثہ نصف شب کے وقت پیش آیا۔حادثے کے بعد بس کا اگلا حصہ علیحدہ ہو گیا.ریسکیوحکام نے مسافروں کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں کیں۔زخمی ہونے والے افراد کا علاج جا ری ہے۔واقعے کی تحقیقات جا ری ہیں۔

Exit mobile version