BBC Urdu TV

توقعات سے بڑھ کر بجلی کے بل آنے پر عوام آج بھی سراپا احتجاج

توقعات سے کہیں بڑھ کر بجلی کے بل آنے پر مختلف شہروں میں عوام نے آج بھی احتجاج کیا۔

لاہور میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شاہدرہ کے رہائشیوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اور مہنگی بجلی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے

ادھر نوشہرہ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران نے احتجاج کیا۔

رسالپور میں تاجروں نے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاجاً دکانوں کو تالے لگا دیے۔

جہلم میں تاجروں نے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے مکمل عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں

احتجاج کے باعث نوشہرہ مردان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ سرگودھا، کمالیہ، چونیاں اور رحیم یار خان میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے

Exit mobile version