BBC Urdu TV

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا، زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہو گی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ’میرے خلاف توشہ خانہ کیس میں بہت تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے اور مجھے فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا‘
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید آٹھ ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
قبائلی گرینڈ جرگے کا باجوڑ واقعے پر آل پارٹیز بلانے کا مطالبہ: ’ہم ایک جنگ میں ہیں اور یہ چلتی رہے گی‘
لائیو رپورٹنگ
اسی بارے میں
لائیو رپورٹنگ
پوسٹ کیا گیا 13:0913:09
بریکنگ
عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا
سابق وزیر اعظم عمران کو اسلام آباد کی عدالت کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کو لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق عمران خان کو زمان پاک سے ان کی رہائش گاہ کے اندر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Article share tools

شیئر کرنے کے لیے مزید آپشن دیکھ„یں
Share this post
Copy this link
https://www.bbc.com/urdu/live/pakistan-66402389?ns_mchannel=social&ns_source=twitter&ns_campaign=bbc_live&ns_linkname=64ce037ff11f793cf6e6bc28%26%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86%20%D8%AE%D8%A7%D9%86%20%DA%A9%D9%88%20%D8%B2%D9%85%D8%A7%D9%86%20%D9%BE%D8%A7%D8%B1%DA%A9%20%D8%B3%DB%92%20%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1%20%DA%A9%D8%B1%20%D9%84%DB%8C%D8%A7%20%DA%AF%DB%8C%D8%A7%262023-08-05T08%3A09%3A23.000Z&ns_fee=0&pinned_post_locator=urn:asset:3d65f175-d8b1-4dcd-9b13-7b34c66351ff&pinned_post_asset_id=64ce037ff11f793cf6e6bc28&pinned_post_type=share

ان لنکس کے بارے میں مزید پڑھیں

پوسٹ کیا گیا 12:3812:38
بریکنگ
توشہ خانہ کیس میں عمران خان مجرم قرار، تین سال قید کی سزا سنا دی گئی
سحر بلوچ/ شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

عمران خان
Getty ImagesCopyright: Getty Images
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزامات درست ثابت ہوئے ہیں ان کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان غلط پریکٹسز کے مرتکب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ عمران خان اس عدالت سےسزا ملنے کے نتیجے میں پانچ سال تک انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل ہو جائیں گے اور ان کے مطابق ان کی سزا کا دورانیہ جب شروع ہو گا جب ان کی سزا پوری ہو گی۔

واضح رہے کہ سنیچر کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

کیس کی سماعت بارہا ملتوی کی گئی تاکہ عمران حان کے وکیل پیش ہو سکیں تاہم دن دن 12 بجے تک وہ پیش نہ ہوئے تو عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور پھر 12:30 بجے فیصلہ سنا دیا گیا۔

Exit mobile version