BBC Urdu TV

تنویر ہمایوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ،جہلم سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی کی میٹنگ

تنویر ہمایوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ،جہلم سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی کی میٹنگ میں ضلع بھر میں تمام ایسے بچے جو کم عمر ہیں اور مختلف ہوٹلز اور ورکشاپس پہ کام کر کے روزی روٹی کما رہے ہیں

اور انہوں نے اپنی بنیادی تعلیم بھی مکمل نہیں کی ہے۔ ان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جانے کا اعادہ کیا ہے ۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ جہلم ایسے تمام بچوں کو اپنے لٹریسی سکولز میں داخل کرانے کے لیے کوشاں ہے ۔ جو فارمل سکولز کے اخراجات بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس سلسلے میں مخیر حضرات کا تعاون بھی درکار ہو گا۔ علاؤہ ازیں زیر نظر پوسٹ کے مطابق اگر آپ کے قرب و جوار میں ایسے بچے موجود ہیں تو کمیونٹی سے درخواست ہے کہ انھیں سکول میں داخل کرانے میں مدد کریں ۔ تا کہ یہ بچے کام کے ساتھ ساتھ اپنی بنیادی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں۔

Exit mobile version