BBC Urdu TV

تنظیم الفلاح کی جانب سے جہلم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

تنظیم الفلاح کی جانب سے جہلم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ہم جہلم کی عوام کا تہ دل سے شکر گزار ہیں جنھوں نے کیمپ آکر تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیئے خون دیا۔ ملک انعام

جہلم (محمد زاہد خورشید) ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی زیر سر پرستی تنظیم الفلاح کی جانب سے جہلم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ، تھیلیسیمیااور بلڈ کینسر کے مریضوں کے لیے 100 بیگ سے زائد خون کے عطیات جمع کئے گئے، بلڈ ڈونیشن کیمپ میںڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ ، ڈی ایس پی عبدالحمید ورک ، ڈی ایس پی محمد ندیم ،سید اظہر حسین شاہ، چیئرمین سندس فاﺅنڈیشن حاجی سرفراز احمد،چوہدری اختر،شعیب بٹ،چوہدری اظہر احمد،ملک انعام،چوہدری سکندر حیات اور دیگربھی شریک ہوئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمرن عباس چدھڑ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت بلاشبہ عظیم ترین عباد ت ہے جسکا صلہ اللہ پاک کی ذات ہمیں دنیا و آخرت میں ضرور دیتی ہے ، جہلم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کر نے والے بھائیوں نے خون کے عطیات دے کربے شمار بچے بچیوں کی زندگیاں بچائی ہیں ان کا جذبہ انتہائی لائق تحسین ہے۔

Exit mobile version