BBC Urdu TV

تنظیم الاخوان پاکستان کے ایک وفد نے انجنئیر عامرخٹک کمشنر راولپنڈی سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان

تنظیم الاخوان پاکستان کے ایک وفد نے انجنئیر عامرخٹک کمشنر راولپنڈی سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کی ہدایت پر ان کے آفس میں ملاقات کی۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی طرف سے قرآن مجید کے اردوترجمے والا نسخہ جو کہ حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کا لکھا ہوا ہے پیش کیا گیا
اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ حضرت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغا م پہنچایا اور کسی بھی ہنگامی صورت ہال کے پیش نظر رضاکاروں کی معقول تعداد کی خدمات کی پیش کش بھی کی۔جس پر کمشنر صاحب نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہیں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان جو کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی فلاحی تنظیم ہے اس کی ملک میں خدمات اور تعارف کی ویڈیو ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔اس کے علاوہ وفد نے انجنئیر عامر خٹک صاحب کو مرکز دارالعرفان منارہ ضلع چکوال آنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر عبدالقدیراعوان سے پہلے سے بھی ملنے کا خواہشمند تھا ان شاء اللہ جلد وہاں آؤں گا۔

یاد رہے کہ وفد میں محمد ارشد صدر تنظیم الاخوان راولپنڈی،امجد اعوان مرکزی سیکرٹری اطلاعات،طارق چوہدری جنرل سیکرٹری راولپنڈی،پروفیسر احسان رضا،محمد مصطفے،علی اصغر بٹ،پروفیسر اشرف اور ثاقب شامل تھے

Exit mobile version