BBC Urdu TV

تعلیم کی بدولت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔منیبہ بیگ

تعلیم کی بدولت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔منیبہ بیگ

خواتین کو چاہیے کہ ملک و قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔سیک HBرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ بیگ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی تعلیم کی بدولت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے جب تک ہمارے معاشرے کے افراد تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہو تب تک ہم ترقی اور آگے نہیں جا سکتے۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ بیگ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خواتین سے بھی مطالبہ کرتی ہوں کہ تعلیم کے حصول پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم کی بدولت ہم کچھ بن سکتے ہیں اور کچھ کر بھی سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ ملک و قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے ملک و قوم کی ترقی میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے انہوں نے مزید کہا حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ تعلیم کا شعبہ بہتر سے بہتر ہو سکے۔

Exit mobile version