تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اورکورنگی ٹاون کی بچیوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تعلیم میں ترقی کے بغیر ہمارا مستقبل روشن نہیں ھو سکتا چیئرمین ٹاو¿ن کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ
کرا چی (اسٹاف رپورٹ)
چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے TMC گرلز کالج سیکٹر 31-B اللہ ولا ٹاﺅن میں کالج بنائے جانے کی جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ٹاون میونسپل کمشنر غلام فرید ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین ، حاجی جاوید اعوان، فوکل پرسن یوسی 2 عرفان غنی، علی اعوان / ٹاو¿ن میونسپل کارپوریشن کے ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر و دیگر افسران بھی موجود تھے چیئرمین ٹاون کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کا اس موقع پر کہنا تھاکورنگی کی عوام کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا انکے گھروں کے قریب گرلز کالج بنایا جائے عوام کے منتخب پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں نے لوگوں کی اس جائز ضرورت کو محسوس کرتے ھوئے فوری طور پر گرلزکالج کے قیام کو عملی جامہ پہنایا اور اس کے لئے جگہ کا انتخاب کیا اور انشااللہ بہت جلد اس TMC گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ ہم نے بہت کم وقت میں کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی کے ذیر انتظام اسکولوں میں تزئین وآرائش اور فرنیچر مہیا کیا گیا جن کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ھے ہماری کوشش ہیں کہ میں ترقیاتی پروگرامز کو اگے بڑھایا جائے اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے چیئرمین ٹاون کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے مذید کہا کہ ہم اپنے بجٹ کا ایک مناسب حصہ تعلیم پر لگا کر انکی حالت کو بہتر بنا رہے ہیں اس علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کرتے ہوئےTMC گرلز کالج کا قیام ممکن بنایا گیا ہے انھوں نے مذید کہا کہ ہم تعلیمی سرگرمیوں کے سا تھ وکیشنل تعلیم کے فروغ کے خواہ ہیں تاکہ طالبہ وطالبات تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھ کر اپنا روزگار خود بنانے کے قابل ھو سکے چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کورنگی ٹاﺅن میں وہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں جو دور حاضر کی ضروریات کے عین مطابق ہیں اس کے لیے جہاں ہم اپنے وسائل سے کورنگی کی عوام کو پروجیکٹ بنا کر دے رہے ہیں وہیں دیگر اداروں کے اشتراک سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں ہماری کوشش ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اور بہترانداز میں سہولت دیں رفتہ رفتہ ہماری اس حکمت عملی سے بہترین نتائج اخذ ہو رہے ہیں
