ترک صدر رجب طیب اردوان سربیا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔
اس موقع پر صدارتی محل میں صدر الیگزینڈر ووجچ نے پرتپاک استقبال کیا۔
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تُرک صدر رجب طیب اردوان سربیا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے جہاں صدارتی محل میں صدر الیگزینڈر ووجچ نے پرتپاک استقبال کیا ۔دونوں صدور نے ملاقات کے بعد اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے،جب کہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا جاسکتا ہے۔
