BBC Urdu TV

ترک شہری کا آنکھوں پر پٹی باندھ کر گیند باسکٹ میں ڈالنے کا عالمی ریکارڈ

ترکیہ کے شہری نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بال باسکٹ میں ڈالنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 42 سالہ عثمان گُرچو نے 65 فٹ 7 انچ کی دوری سے ہُک شاٹ لگا کر بال باسکٹ میں ڈال دیا، عثمان گُرچو نے یہ ریکارڈ قائم کر کے تیسری بار اپنا نام عالمی سطح پر درج کرایا ہے جبکہ ان کا سابقہ ریکارڈ 60 فٹ کا تھا۔

اس کے علاوہ عثمان 30 میٹر کے فاصلے سے 36 فٹ 1.07 انچ کی دوری سے بیک بورڈ کے پیچھے سب سے دور باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق عثمان گُرچو بچپن سے باسکٹ بال کھیل رہے ہیں اور اب وہ 40 سے زائد عمر کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

عثمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کو بتایا کہ بچپن سے ہی مجھے طویل فاصلے سے باسکٹ بال میں ٹرک شاٹس کا شوق تھا اور میرا خواب تھا کہ میں اس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ریکارڈ توڑنے پر بہت فخر ہے اور میں مزید ریکارڈز توڑنے کی خواہش بھی رکھتا ہوں۔

Exit mobile version