BBC Urdu TV

تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 28 فٹ بلند ہوگیا

تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 28 فٹ بلند ہوگیا۔

ترجمان ڈیم کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1430.59 لیول ریکارڈ کی گئی، ڈیم میں پانی کی آمد 41600 کیوسک، ڈیم سے پانی کا اخراج 24300 کیوسک ہے۔

ڈیم کے ترجمان کے مطابق بجلی کے 17 پیداواری یونٹ میں سے 7 یونٹ بند ہیں، 10 پیداواری بجلی کے یونٹ سے 1312 میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے، تربیلہ ڈیم کے پاور ہاؤس میں لگے17 پیداواری یونٹ 4888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Exit mobile version