BBC Urdu TV

تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال پنڈدادنخان میں ڈائلاسس سینٹر قائم کیا جائے اہل علاقہ کی

تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال پنڈدادنخان میں ڈائلاسس سینٹر قائم کیا جائے اہل علاقہ کی

عوام نے وزیر اعلی پنجاب وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ

پنڈدادنخان : حکومت پنجاب کی طرف سے جہاں پنجاب کے دیگر چنیدہ تحصیل کوارٹر اسپتال میں ڈائیلائسز سینٹر کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں وہیں پر حالات کا تقاضا ہے کہ پانچ لاکھ کی آبادی رکھنے والی تحصیل جہاں کے مریضوں کو مذکورہ طبی سہولت حاصل کرنے کے لئے گھنٹوں کی مسافت ھزاروں روپے کے اخراجات کرنے پڑتے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کی وسیع و عریض بلڈنگ کے اندر اتنی گنجائش اور دیگر سہولیات موجود ھیں کہ یہاں پر سینٹر قائم کیا جاسکتا ھے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو مذکورہ سہولت حاصل کرنے کے لئے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹر تک تین سے چار گھنٹے کی مسافت ہوتی ہے جبکہ اس سے قبل یہاں کے مقامی مریضوں کو راولپنڈی ریفر کیا جاتا ھے موجودہ حالات اور غربت کے باعث عوام اکثریت کے لئے دوسرے شہروں تک رسائی ممکن نہیں ہیں
مرکزی انجمن تاجران :سول سوسائٹی: اور تحصیل بھر کی رفاعی تنظیموں کی طرف سے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان میں ڈالائسسز سنٹر قائم کیا جائے

رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان

Exit mobile version