تحصیل پنڈدادن خان کے تاریخی قصبہ جلالپورشریف میں سوشل ویلفیئرٹرسٹ جلالپورشریف کے چیئرمین سیلم شہزاد بابر کی سوشل ویلفیر جلالپورشریف دفتر آمد انہوں نے اجلاس کی صدارت کی سلیم شہزاد بابر نے اس موقع پر کہا
کہ ہمارا مقصد اپنے شہر کو پاک صاف رکھنے کے علاؤہ غریب مستحق افراد کی کفالت ھے ہم جلالپور شریف میں انسانیت کی خدمت کے مشن کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ہماری کوشش ھو گی کہ بےروزگار افراد کی کفالت۔ کریں ان کو چھوٹے چھوٹے روزگار مہیا کریں تا کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ھو سکیں اس علاوہ مزید گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ مستحق بچیوں کی شادیوں اور معزور افراد۔اور بیمار افراد کے لیے بھی پیکج رکھا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کی صفائی میں بھی کردار ادا کریں گے ہر گلی محلے میں کوڑے کے ڈرم رکھیں ہے تاکہ اہل محلہ اس میں کوڑا کرکٹ ڈالیں ہماری کوشش ھو گی کہ اپنے شہر کو مثالی بنائیں اور اہلیان جلالپورشریف کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی سوشل ویلفیر ٹرسٹ جلالپورشریف کی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جلالپورشریف ایک مثالی قصبہ بن جائے۔ اجلاس میں میڈیا کے معروف صحافی عمران حیدر ببلی۔ملک شہباز۔نورمحمد۔شکیل انجم حیدری۔حمزہ(گل)توقیرشاہد۔مرزاثاقب۔ماسٹرطاہرصاحب۔محمدابوبکر۔ارشد(بلوشر)نے مشاوراتی اجلاس میں شرکت کی۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی
