BBC Urdu TV

تحصیل پنڈدادنخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہاسپٹل میں مریضوں

تحصیل پنڈدادنخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہاسپٹل میں مریضوں مساجد میں نمازیوں اور گھروں میں معصوم بچوں کا برا حال

کاروباری سرگرمیاں شدید ماند پڑ گئی

گرمی اور تپش کا پارہ 420 وولٹیج پر

محکمہ واپڈا لوڈشیڈنگ کی وضاحت کرنے سے قاصر ..
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان.جلالپورشریف.و گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زور و شور سے کی جا رہی ہے ۔جس کی وجہ سے عوام شدید گرمی اور تپش میں اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں ۔ اور دھریالہ جالپ.جلالپورشریف میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہے ۔کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں مساجد میں نمازیوں اور گھروں میں معصوم بچوں اور بوڑھوں کا برا حال ہے ۔اور پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے گھریلو خواتین کو روزمرہ کے کام نبٹانے میں شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور مساجد میں پانی کی کمی کی وجہ سے نمازیوں کو وضو کرنے میں میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پنڈدادنخان کی عوام نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سدباب کیا جائے ۔ورنہ ہم شدید احتجاج ریکارڈ کروانے پر مجبور ہو جائیں گے.

رپورٹ: عمران حیدر ببلی

Exit mobile version