BBC Urdu TV

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر شمعون مرزا منعقد

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر شمعون مرزا منعقد ہوا

مثبت صحافت ہی پریس کلب کا حسن ہے، بلیک میلرز کی صحافت میں کوئی جگہ نہیں۔ صدر شمعون مرزا

سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا ماہانہ اجلاس پنجیڑی پلازہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر شمعون مرزا نے کی،جبکہ نقابت جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کی، تلاوت قرآن پاک کی سعادت محمد انعام الحق مرزا نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول چوہدری حبیب الرحمن نے پڑی. اجلاس میں ممبران کی مثبت تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر مکمل مشاورت ہوئی جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا کہ سر پرست اعلیٰ راجہ محمد انور صاحب کی مشاورت سے جلد تقریب حلف برداری کا پروگرام منعقد ہو گا، اور اس کے 2 ہفتے بعد تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا. اجلاس میں لائبریری کی تربیت پر زور دیا گیا اور آج کے اجلاس سمیت گزشتہ تین اجلاسز میں شرکت نہ کرنے والوں کو پہلا نوٹس جاری کرنے کی منظوری دی گئی. سردار سکندر ظہور اور مرزا محمد حبیب 2 نئے ممبران پریس کلب میں شامل ہوئے، جن کی ممبر شپ کی منظوری دی گئی.

Exit mobile version