تحصیل سوہاوہ میں آن لاٸن ٹیسٹ سسٹم کے افتتاح کےبعد ڈراٸیونگ ٹیسٹ کاباقاٸدہ آغاز 19جون کو ہوگا
ڈی آٸی جی ٹریفک کی طرف سے ٹیسٹ کی منظوری ہر ماہ کے دوسرے ہفتہ کے دن کی ہوٸی ۔جس میں موٹرسائيکل موٹرکار کے ٹیسٹ ہونگے۔
سوہاوہ:(مشرف کیانی+احسن وحید)تحصیل سوہاوہ میں آن لاٸن ٹیسٹ سسٹم کے افتتاح کےبعد ڈراٸیونگ ٹیسٹ کاباقاٸدہ آغاز 19جون کو ہوگا
ڈی آٸی جی ٹریفک کی طرف سے ٹیسٹ کی منظوری ہر ماہ کے دوسرے ہفتہ کے دن کی ہوٸی ۔جس میں موٹرسائيکل موٹرکار کے ٹیسٹ ہونگے۔.تفصیلات کیمطابق تحصیل سوہاوہ میں مورخہ 7/6/2021کو آن لاٸن ڈراٸیونگ ٹیسٹ سسٹم کا افتتاح ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے کیاتھا۔جس کے بعد ڈی آٸی جی ٹریفک پنجاب لاہور نے تحصیل سوہاوہ میں ہر ماہ کے دوسرے ہفتہ کے دن اور تحصیل پنڈدادنخان میں ہرماہ کے تیسرے ہفتہ کے دن موٹرسائيکل /موٹرکار کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔جس کے تحت اس ماہ تحصیل سوہاوہ میں 19/06/2021بروز ہفتہ کوڈراٸیونگ ٹیسٹ لیاجاۓ گا۔اور آٸندہ ہرماہ بمطابق شیڈول جاری شدہ ڈی آٸی جی ٹریفک پنجاب لاہور ہردوتحصیل ہاۓ میں ٹیسٹ منعقد کیاجاۓ گا۔سوہاوہ اور ڈومیلی کےشہریوں نے نے ڈی پی او جہلم اور ڈی آٸی جی پنجاب کا اس اچھے اقدام پر شکریہ ادا کیا
