BBC Urdu TV

تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے نواحی گاؤں کوٹ دھمیک میں واقع سلطان شہاب الدین غوری کا مزار

🌹 *سلطان شہاب الدین غوری*🌹

تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے نواحی گاؤں کوٹ دھمیک میں واقع سلطان شہاب الدین غوری کا مزار ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خصوصی دلچسپی کی بنا پر تعمیر ہوا

اہل علاقہ ، اہل اسلام اور تاریخ سے شغف رکھنے والے شوقین احباب دنیا بھر سے سلطان شہاب الدین غوری کے مزار پر حاضری دیتے ہیں
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی حیات تک انتہائی اچھی حالت میں رہنے والا سلطان شہاب الدین غوری کا مزار ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کے بعد سے اب تک حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے توجہی کے باعث اپنی رونق کھوتا رہا یوں محسوس ہوتا تھا جیسے اس مزار کے وارثین دنیا سے کوچ ہی کرگئے ہیں
اس سے پہلے کہ پاکستان کے اثاثہ جات میں سے ایک سلطان شہاب الدین غوری کا مزار بھی اپنی رونق کھو بیٹھتا اور کھنڈرات بن جاتا کیونکہ بے حد بے توجہی عنقریب اس کو کھنڈرات بنا دیتی
انتہائی خوبصورتی سے تیار کئے گئے باغیچے تباہ ہو چکے ہیں مزار میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تصویر اور نصب شدہ غوری میزائل کا نمونہ ذنگ آلود ہو چکا ہے
ایسی صورتحال میں مزار پر موجود سرکاری اسٹاف میں سے چند ذمہ دار افراد کی خصوصی دلچسپی سے سلطان شہاب الدین غوری کا مزار کھنڈرات بنے سے بچا رہا ورنہ بوت بنگلہ بننے میں ذیادہ وقت نہیں لگنا تھا
جن میں خصوصی دلچسپی لینے والے باخلاق عملے نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ یہاں آنے والے اکثر زائرین حکومت کی عدم توجہی سے نالاں تھے
بلآخر انہی ذمہ دار افراد کی خصوصی دلچسپی اور کاوش کی وجہ سے حکومت نے اس قومی اثاثہ کو آثارِ قدیمہ کے حوالے کردیا۔
آثارِ قدیمہ کے ذیر نگرانی میں آتے ہی سلطان شہاب الدین غوری کا مزار پھر سے بارونق بننے لگا انتہائی خوبصورتی سے پھر سے باغیچوں کو نئے پھول دار پودوں سے سجا دیا گیا
رنگ رنگ کے پھول دار پودے کیاری اور گملوں کی زینت بن گئے
خصوصی نگہداشت کی وجہ سے گھاس اپنے خوبصورت سبز رنگت سے باغیچوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہوئے آنے والے زائرین کی توجہ کا مرکز بن گیا
آثار قدیمہ کے بروقت اقدامات و احکامات سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آنے والے زائرین جہاں پھولوں کی خوشبو سے راحت محسوس کرتے ہیں وہاں مزار کی صفائی کے سلسلے میں مزار کی ڈیوٹی پر مامور بااخلاق انتظامیہ کی تعریف کرتے بھی نظر آتے ہیں
زائرین نے حکومت سے اور آثارِ قدیمہ سے سلطان شہاب الدین غوری کے مزار پر خصوصی توجہ کو جاری و ساری رکھنے کی درخواست کی۔
اور آثارِ قدیمہ کے اقدامات کو خوب سراہتے ہوئے مزار کی رونقیں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور بھر پور شکریہ ادا کیا
خواتین اور بچوں کی دلچسپی بھی دیدنی نظر آتی ہے خواتین اور بچوں کا کہنا تھا کہ جہلم کے دور دراز پسماندہ گاؤں کوٹ دھمیک میں ایسا تفریح مقام ہمارے لئے انتہائی مسرت کا باعث اور اہمیت کا حامل ہے جہاں بچے اور خواتین خوشی محسوس کرتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں
خواتین اور بچے بھی آثار قدیمہ کے اقدامات کی وجہ سے خصوصی طور پر آثارِ قدیمہ کے انتہائی شکر گذار ہیں اور پر امید ہیں کہ رفتہ رفتہ سلطان شہاب الدین غوری کے مزار کے احاطے میں بچوں کے لئے پارک اور متعدد جھولوں کا بھی بہترین انتظام ہو گا

Exit mobile version