BBC Urdu TV

تحصیلدار دینہ شیخ جمیل نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں

تحصیلدار دینہ شیخ جمیل نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں۔

معاشرے کے مہذب شہریوں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے لگا ۔

راجہ عابد الیاس جو کہ معاشرے کے ایک معزز شہری ھیں اور سماجی کارکن بھی ھیں گذشتہ روز تحصیلدار دینہ شیخ جمیل کے دفتر آئے۔
شیخ جمیل نے ان کی غیر موجودگی میں عزیز و اقارب کو کچھ قابل اعتراض باتیں کیں جس پر راجہ عابد الیاس نے سخت ایکشن لیا اور بیورو چیف بی بی سی اردو پنجاب اور اینکر پرسن نیوز الرٹ یاسر صدیق کو کال کی ۔
فوری طور پر انھوں نے نیوز الرٹ کو اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا ۔
تحصیلدار افس کے عملے نے میڈیا نمائندگان اور راجہ عابد الیاس کی بہت منت سماجت کی کہ آپ یہ بیان میڈیا پیج پر نہ چلائیں لیکن اینکر پرسن یاسر صدیق نے ان کی ایک نہ سنی اور نیوز الرٹ کے فیس بک پیج پر ایک شریف شہری کی غیر موجودگی میں ان کی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ناکام بناتے ھوئے خبر اپلوڈ کر دی ھے۔
راجہ عابد الیاس نے اپنے وکیل چوھدری زاھد مونن ایڈووکیٹ ھائی کورٹ ڈسٹرکٹ کورٹس جہلم کے ذریعے کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور بدتمیز بداخلاق تحصیلدار دینہ شیخ جمیل کو لیگل نوٹس بھی بھجوا دیا ھے ۔جس میں تحصیلدار دینہ کو تحریری معافی مانگنے بصورت دیگر 30 لاکھ ھرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ھے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version