*تحریک اہلحدیث و جمعیت اہلحدیث پاکستان کاالیکشن میں مرکزی مسلم لیگ کی حمایت کااعلان۔*
*باکردار لوگوں کے مقابلے میں آزمائے ہوؤں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے۔عبداللہ غازی ،فیصل ندیم
کراچی( پریس ریلیز)
تحریک اہلحدیث پاکستان وجمعیت اہلحدیث پاکستان کامتفقہ طورپر الیکشن میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی بھرپورحمایت کا اعلان۔حقیقی محب وطن اور باکردار لوگ میدان سیاست میں آچکے ہیں ۔ان کے مقابلے میں کیسے آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمائیں ؟تحریک اہلحدیث سندھ بھر میں مرکزی مسلم لیگ کو بھرپور سپورٹ کرےگی۔ہمارے تمام کارکنان اور رضاکاران 8 فروری کو کرسی کے نشان کاہی انتخاب کریں گے۔مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر فیصل ندیم صاحب کی قیادت میں وفدنے تحریک اہلحدیث پاکستان وسرپرست اعلیٰ جمعیت اہلحدیث سندھ علامہ عبداللہ غازی سےانکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وفدمیں میں کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،مفتی محمدیوسف کشمیری ،سندھ کےڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ امجداسلام امجدہمراہ تھے۔اس موقع پرعلامہ عبداللہ غازی نے اجلاس میں موجود تحریک اہلحدیث پاکستان اور جمعیت اہلحدیث سندھ کےذمہ داران ڈاکٹر خلیل الرحمٰن لکھوی ، پروفیسر یونس صدیقی ،مولانا شریف حصاروی ،مفتی فاروق احمد قصوری،قاری خلیل الرحمٰن ، راناعبدالعلیم ، ملک عتیق الرحمن، قاری عبدالشکور بلوچ ،طاہرجلال، شیخ طیب ڈوگر، محمودالحسن علوی، چوہدری محمد رفیق، حکیم شاہ اور ساتھیوں کی مشاورت وتائید سے مرکزی مسلم لیگ کےامیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اور مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران کے ہمراہ مل کرانتخابی مہم کو بھرپورچلانے کا عزم بھی کیا۔علماءکا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں دین دار طبقہ ناہونے کے برابر ہے۔جب خوف خدارکھنے والے اقتدارسنھمبالیں گے ۔تو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا ۔اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ حقیقی محب وطن اور باکردار لوگ میدان سیاست میں آچکے ہیں ۔ان کے مقابلے میں کیسے آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمائیں ؟تحریک اہلحدیث سندھ بھر میں مرکزی مسلم لیگ کو بھرپور سپورٹ کرےگی۔ہمارے تمام کارکنان اور رضاکاران 8 فروری کو کرسی کے نشان کاہی انتخاب کریں گے۔
