BBC Urdu TV

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل طلب کر رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ملاقات کے لئے جیل انتظامیہ کو تحریری درخواست دی تھی۔

مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامد خان، سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس، حامد خان شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

Exit mobile version