تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ملک واجد اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
ملک واجد پی کے 81 میں جے یو ائی (ف) کے امیدوار ارباب فاروق جان کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
پشاور(نمائندہ نوید خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ایم پی اے ملک واجد اللہ نے پی کے 81 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک واجد اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ائندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے صوبے میں حکومت قائم کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین عوام کی خدمت کے لیے میدان میں ائی ہے اور اپنے دور میں اسی جذبے کے تحت ملک واجد اللہ نے پی کے 75 میں ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔اس موقع پر حلقہ پی کے 81 کے تمام دوستوں،کارکنوں اور رشتہ داروں نے ملک واجد اللہ کا بھرپور استقبال کیا اور کثیر تعداد میں ان کے ہمراہ متعلقہ دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے گئے جس سے ان کے انتخابی مہم کا اغاز ہو گیا ہے۔اہلیان چار خانہ نے ایک بار پھر ملک واجد اللہ کا بھرپور ساتھ دینے کا اور الیکشن میں باری اکثریت سے کامیاب کروانے کا وعدہ کیا ہے۔اس موقع پر ملک زاہد اللہ،ملک فرمان اللہ اور ڈسٹرکٹ ٹاؤن ممبر ملک اشفاق نے کہا کہ ملک واجد اللہ کا پشاور ڈویژن اور اپنے علاقے کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے،ائیں سب مل کر ملک واجد اللہ کو اس الیکشن میں باری اکثریت سے کامیاب کروائے تاکہ ترقی کا سفر اسی طرح جاری رہے۔
