BBC Urdu TV

بے شعور میڈیا کی بکواس

*بے شعور میڈیا کی بکواس*

,*تحریر: جاوید صدیقی*

سرے شام سے رات گئے تک میرے قلیق میرے دوست ٹھنڈا پانی پی کر بہک جاتے ہیں ان قلیق اور دوستوں میں معروف اینکرز اور صحافی بھی ہیں جنھوں نے عطا تارڈ کی انتہائی بچکانہ اور بیہودانہ بیان کو لیکر گھنٹوں گھنٹوں چینل کو اٹھائے رکھا ھے جبکہ یہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ آرٹیکل 61 سے 63 کی زد میں ہر پارلیمینٹ، ہر پارلیمنیٹیرین، ہر سیاستدان و کارکنان، ہر وکیل و ججز، ہر جسٹس و قاضی، ہر فور و تھری اسٹار، ہر اشرفیہ، ہر ایلیٹ جماعت، ہر نوکر شاہی طبقہ، ہر دینی جماعت حتیٰ کہ ہر دینی مراکز کے علمدار اور اب تو حقیقی طور پر 25 کڑور عوام میں سے چند سو ہونگے جن پر یہ قانون یا آرٹیکل نافذ نہیں ہوتا ورنہ سب کے سب جھوٹے منافق ریاکار، دھوکہ باز، خائن چواچکے اور لٹیرے ھونے کے ساتھ ساتھ غلاظت اور جھوٹ کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان سب میں نہ ایمان باقی رھا ھے اور نہ ہی انسانیت۔ ھم اس وقت من حیث القوم دنیا کی بدترین قوم بن چکے ہیں ھم پر اپنے ان بد اعمالیوں کے سبب رحمت نہیں بلکہ عذاب الہیٰ نازل ھوگا وہ بدبخت مولوی یہ کہتا ھے کہ اللہ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے اس امت پر عذاب نازل نہیں کریگا گویا ھم کمین قوم جاہلیت شیطانیت ابلیسیت اور دجالیت کے تمام شر کر ڈالیں پھر بھی ھم پر رحمت ہوگی تو یاد رکھیں ایسے مولوی اللہ نے ہمیں دین محمدی ﷺ دیا ھے جس میں اطاعت گزاری کرنے والوں کیلئے ہی جنت رحمت فضل و کرم اور برکتیں عطا کیں ھیں۔اے پاکستانیو خدارا بیدار ھوجاؤ پلٹ آؤ اپنے دین محمدی ﷺ کی طرف جہاں مسالک نہیں بلکہ مسلمین و مومنین کا ذکر خیر ھے۔۔۔۔ !!

Exit mobile version