بے روزگار کو روزگار پر لگوانا صدقہ جاریہ ہے۔ظفر سعید ستی
متعدد نوجوانوں کو ڈی ایف او گزارہ عامر امتیاز اور انکی ٹیم نے روزگار دیا جو قابل تعریف ہے۔معروف سیاسی ظفر سعید ستی
مری(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈویژن ڈی ایف او گزارہ رینج کرور ضلع مری عامر امتیاز ، رینج آفیسر ضمیر عباسی ، رینج آفیسر زبیر عباسی ،دروغہ یو سی بن شفقت عباسی صاحبان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے
حق سچ کو مد نظر رکھتے اور جھوٹ سچ کا فرق سمھجتے مکمل چھان بین کے بعد ایک بے روزگار نوجوان بیوہ ماں 70 سالہ بزرگ خاتون کا واحد سہارا بیمار ماں کی دیکھ بھال پر مامور خادم ستی آف بانڈی نل کو روزگار پر رکھ کر احسان عظیم کیا ، ویسے بھی ب روزگار کو روزگار لگوانا لگانا صدقہ جاریہ ہے معتدد نوجوانوں کو ڈی ایف او گزارہ عامر امتیاز اور ان کی ٹیم نے روزگار دیا ،
جس پر لوہر بیلٹ ضلع مری کی آواز ظفر سعید ستی ، 70 سالہ بزرگ ماں علاقے کے معززین جو انسانیت کا درد جانتے ہیں انسانی حقوق کے پاسداری کرتے ہیں ان تمام کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے افسران محکمہ گذارہ کا شکریہ خراج تحسین و ان کے لیئے ڈھیروں دعائیں بھی کی گیئں ، اللہ تعالیٰ ڈی ایف او گزارہ عامر امتیاز ، ضمیر عباسی ، زبیر عباسی ، شفقت عباسی آپ سبھی احباب کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین بالخصوص 70 سالہ بزرگ ماں کی جانب سے ڈھیروں دعائیں سلام محبتیں آپ کے لیئے نچھاور کی گئیں ،
لوہر بیلٹ ضلع مری کی آواز ظفر سعید ستی ہمیشہ ، غلط لوگوں کے خلاف رہا ہے اور رہے گا ، اگر کوئی رکھوالی پر رکھا گیا دروغہ یا عام آدمی یا ظفر سعید ستی چوری کرے گا درخت بیچے گا ، اپنے فرائض میں غفلت برتے گا تو ظفر سعید ستی اس کے خلاف رہے گا بولے گا بتلائے گا اس سے نفرت بھی کرے گا اور کرتا رہے گا ، نہ چور نہ چوراں دے سنگی نہ منافق نہ منافقاں نال کوئی تعلق رشتہ دوستی بھائی بندی ، ظفر سعید نہ جھوٹ بولتا ہے، نہ جھوٹھے منافق لوگوں کو پسند کرتا ہے نہ ان کی دھونس دھمکی سہتا ہے ، خادم کی والدہ بزرگ خاتون والدہ خادم ستی کے حکم پر دو ماہ قبل ان کے بیٹے کے لیئے نوکری کی سفارش کی ، خادم ستی کو محکمہ گذارہ میں نوکری پر رکھ لیا گیا ، جیسے ہی یہ بات علاقے میں نشر ہوئی تو
دردوں نے جنم لیا اور جلن نے آرام نہ کیا اور خادم ستی کے خلاف پراپیگنڈہ نے جنم لیا اور سورس کے زریعے ایف آئی آر کی نقول و ٹیلی فون وٹس ایپ کے ذریعے بھجوائے گئے کہ خادم ستی چور چکار ہے یہ ہے وہ ہے اب محکمہ یہ درخت ایسے لوگوں کے حوالے کیئے جائیں گے وغیرہ وغیرہ ایف آئی آر کی دو نقول ایک خادم ستی کے چھوٹے بھائی کے جھگڑا کی اور دوسری اور زندگی کی پہلی ایف آئی آر دو تین سال پرانی راضی نامی شدہ خادم ستی کے جھگڑا کی ، ظفر سعید ستی کے نوٹس میں جب یہ آیا کہ خادم ستی ایسے کریکٹر کا مالک ہے ، شرمندگی ہوئی ، تو ظفر سعید ستی نے ریکارڈ پولیس نکلوا کر چیک کیا ، خادم ستی کسی غیر مناسب مقدمہ میں نہ پایا گیا زندگی میں ایک جھگڑے کی ایف آئی آر درج ہے وہ بھی راضی نامہ شدہ ،
ظفر سعید نے غائبانہ انکوائری علاقائی کی درخواست پیش کر دی ،غائبانہ انکوائری علاقائی میں بھی خادم ستی صاف نکلا تو اب خادم ستی کو نوکری پر بحال کر دیا گیا
ظفر سعید ستی نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ہے اور دیتا رہے گا منافقین کی منافقت کسی دور میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی نہ ہو سکتی ہے انسان صرف اپنی نیت لکھواتا ہے۔خادم ستی کو مبارکباد اور محکمانہ افسران کو حق سچ کا بول بالا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ، ( اسی دوران ٹینشن کیوجہ سے ظفر سعید ستی کو دل کی تکلیف ہوئی پرائیویٹ ہسپتال پہنچے ، ظفر سعید نے 87 ہزار چھ سو روپے کے اخراجات برداشت کیے ) سوچیں خادم ستی محکمہ میں کام کرے گا اسے تنخواہ ملے ، تنخواہ وہ ذاتی ضروریات پر خرچ کرے گا ، ظفر سعید کا یہ نقصان کیوں کس لیئے ،خادم ستی کی ہر طرح سے گارنٹی ظفر سعید ستی نے اٹھائی کہ کوئی بھی غیر مناسب کام ہو تو اس کی زمہ داری ظفر سعید ستی کی ہے اور رہے گی۔لوگوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرو ان کی زندگیوں کو مشکل نہ بناؤ اللہ پاک راضی ہوں گے۔
