
بیورو رپورٹ (اسلام اباد) انیس الرحمن بٹ ، ڈائریکٹر – انفارمر ایجنسی اینٹی کرپشن اینٹی نارکوٹکس اسوسییشن اف پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کو انفارمر ایجنسی سے متعلق پنجاب کے تمام افسران کو سرکولیشن کی اہمیت کے بارے میں اگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب نے لیٹر تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو سرکولیٹ کر دیا۔ اس طرح پنجاب میں جرائم میں کمی واقع ہوگی۔ اس مثبت قدم سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ عوام تک صحیح معنوں میں خدمات ڈلیور ہوں گی۔ حکومت کی ٹاپ مینجمنٹ اصل حقائق کے بارے میں اگاہ ہو کر درست فیصلے کر سکیں گے۔ انفارمر ایجنسی، اینٹی کرپشن اینٹی نارکوٹکس ایسوسییشن اف پاکستان کے تمام نمائندوں، عہدے داروں کو حکومت کے ڈسٹرکٹ نمائندوں سے کوارڈینیشن کی ہدایات بھی دیں۔
