BBC Urdu TV

بیرسٹر علی ظفر کا 27 ویں ترمیم پر بحث کیلئے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ۔

بیرسٹر علی ظفر کا 27 ویں ترمیم پر بحث کیلئے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ۔

آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جا سکتی۔پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جا سکتی۔بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کو کس چیز کی جلدی ہے، یہ ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی ، پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

Exit mobile version