BBC Urdu TV

بھارت کی سیکم ریاست میں شدید بارشوں سے سیلاب میں 23 بھارتی فوجی لاپتا

بھارتی فوج نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست سیکم کی ایک وادی میں ہونے والی شدید بارشوں سے آنے والے اچانک سیلاب میں کم سے کم 23 فوجی بہہ گئے ہیں، ان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی سیکم کی لہوناک جھیل میں اچانک کلاؤڈ برسٹ کی کیفیت پیدا ہوئی جس کے بعد دریائے ٹیسٹا میں فلیش فلڈ کی کیفیت پیدا ہو گئی۔

اس ناگہانی صورت حال کا شکار بن کر اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 23 بھارتی فوجی لاپتا ہو گئے ہیں جبکہ متعدد فوجی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں

Exit mobile version