BBC Urdu TV

بھارت کی بڑھتی ہوئی دراندازی کا موثر جواب دینے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بھارت کی بڑھتی ہوئی دراندازی کا موثر جواب دینے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
بھارت کی ننگی جارحیت اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ پاک فوج نے 12شہروں میں ان کے ڈرون مار گرائے ہیں:گفتگو
مزید صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے:چیئرمین
پاکستان پر جنگی کارروائیوں سے مودی سرکار کا دہشت گردانہ کردار پوری دنیا کے سامنے کھل کر واضع ہوچکا،عالمی طاقتیں بائیکاٹ کریں
ملکی بقاء و سالمیت اور ملک دشمن قوتوں کو واضع پیغام دینے کیلئے پاکستانی قوم کو اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی دراندازی کا موثر جواب دینے کی ضرورت ہے،اس سے بڑھ کر ننگی جارحیت اور کیا ہوگی کہ پاکستانی فوج نے 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں جس میں ایک پاکستانی جاں بحق اور 4 فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ مزید صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے کبھی بھی نہیں مانتے،مودی سرکار ایک طرف عالمی رہنماوں سے پاکستان سے بات کرنے کے جتن کررہی ہے تو دوسری جانب جارحیت بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس سے ان کا مکروہ کردار کھل کر واضع ہورہا ہے اب عالمی دنیا کو بھی چاہیے کہ وہ سیکولر ریاست کے روپ میں ہندوستان کے دہشت گردانہ چہرے کو پہچانتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کریں تاکہ اس کے ہوش ٹھکانے لگ سکیں۔ان خیالات کا اظہار بھارت کی طرف سے بڑھتی ہوئی دراندازی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے دشمن کسی بھی خام خیالی میں مبتلا نہ رہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی بقاء اور سالمیت کیلئے پاکستانی قوم کو آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا تاکہ بھارت سمیت ملک دشمن قوتیں کسی بھی قسم کی جارحیت تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
08.05.2025

Exit mobile version