BBC Urdu TV

*بھارت نے کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھاہوا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*بھارت نے کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھاہوا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق ہے:چیئرمین*
*انڈین آرمی بندوق کی نوک پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتی،کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا:گفتگو*
*مودی سرکار اپنی دہشت گردی سے جنت نظیر وادی میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے،عالمی دنیا نوٹس لے*
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 5 جنوری یوم حق خود ارادیت کشمیر پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھاہوا ہے،پانچ جنوری 1949 کی اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ریاست بھر میں استصواب رائے کروانے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا بلکہ مظلوم و نہتے کشمیریوں پر گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں،مودی سرکار نے اپنی روایتی دہشت گردی کو برقرار رکھتے ہوئے جنت نظیر وادی میں نہ صرف خون کی ہولی کھیل رہی ہے بلکہ اسے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بھی تبدیل کررکھا ہے جو کہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا ورزی اور انہیں اپنے پاوں تلے روندنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری بھی آزاد ملک کی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ انڈین آرمی بندوق کی نوک پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کسی طور بھی دبا نہیں سکتی بلکہ ان کی تحریک آزادی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھتی جارہی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے ناجائز تسلط سے آزاد ہوگا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
05-01-2025

Exit mobile version