بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے علاقے میں ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سرکاری حکام کےمطابق کم سنی کی شادیوں کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بدامنی کی شکایات کے حوالے سے منی پور زیادہ خبروں میں ہے۔ جہاں میتی قبائل اور ککیوں کے درمیان باقاعدہ صف بندی کا ماحول ہے۔
بھارت میں 220 ملین بچے کم عمری میں شادی کے مرحلے سے گزر چکے ہیں۔ ۔جبکہ یہ سلسلہ بھارتی روائتی کلچر کی وجہ سے روکے نہیں رک رہا ہے۔ اسی وجہ سے اب اتنی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی خبر سامنے ائی ہے۔
بھارتی ریاست آسام میں پہلے ہی چار ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان چار ہزار افراد پر کم عمر کی شادیوں سے بھی زیادہ سنگین الزامات عائد ہیں۔
ریاستی وزیر اعلی ہمنتا بسوا سما نے بتایا ہے کہ پولیس نے گرفتاریوں کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے گرفتاریوں کا یہ سلسلہ صبح سویرے ہی شروع کیا گیا ہے۔
ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کی تعداد جو اس وقت ایک ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے ۔ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
