BBC Urdu TV

بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، سکھوں کی بھی شرکت۔

بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، سکھوں کی بھی شرکت۔

فرینڈز آف کشمیر کے تحت مظاہرے میں مختلف کشمیری رہنماؤں سمیت ہڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

نیو یارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کےخطاب کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر کے تحت کیا گیا جس دوران مختلف کشمیری رہنماؤں اور عوام سمیت سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔کشمیریوں کے احتجاج کے دوران مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

Exit mobile version