BBC Urdu TV

بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس۔

بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے۔کمیشن کا مطالبہ

جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنےکی اطلاعات پر شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ اقدامات غیرانسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ تصورکہ روہنگیا مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا، انتہائی خوفناک ہے جبکہ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے۔

Exit mobile version