BBC Urdu TV

بڑی کاررواٸی،ڈکیتی،راہزنی اور قتل کا مفرور عدالتی اشتہاری گرفتار۔ایس ایس پی پٹرولنگ

بڑی کاررواٸی،ڈکیتی،راہزنی اور قتل کا مفرور عدالتی اشتہاری گرفتار۔ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف ،ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم سید ذوالفقار گیلانی ،کی خصوصی ھدایات اور سب انسپکٹر عدنان اقبال کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کی بڑی کاررواٸی۔
تھانہ گوجرخان میں سال 2015 کے دوران درج رجسٹرڈ ھونے والے قتل،راہزنی،اور ڈکیتی کے مقدمے کے اشتہاری مجرم ظفر اقبال ولد فضل داد کو دوران ناکہ بندی و گشت جدید ساٸنٹیفک طریقے سے بعد از تصدیق گرفتار کر لیا۔
شاطر ملزم چھلاوے کی طرح لوکیشن تبدیل کرتا رھتا تھا اور تھانہ گوجرخان پولیس کیلٸیے ایک بڑا چیلنج بن چکا تھا۔اشتہاری مجرم کو مسہ کسووال کے ھونہار سب انسپکٹر عاصم ضمیر نے ھمراھی ملازمان وقاص بٹ،محمد شہباز،اور عمران سرور کانسٹیبلان جدید ساٸنسی تحقیق کی e police app کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔اہل علاقہ اور سیاسی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version